کرینہ کی آئٹم سانگ کیلئے پرفارمنس نے کمال کر دیا نئی فلم میں صحافی بنیں گی فرح خان

فلم’’دبنگ ٹو‘‘میں بالی اداکارہ کے رقص کو برسوں شائقین یادرکھیں گے،کوئی ولگر پن بھی نہیں،بالی وڈ ہدایتکارہ وکوریو گرافر


Showbiz Desk December 05, 2012
پرکاش جھا کی نئی فلم ’’ستیہ گرہ ‘‘میں اداکارہ کے ساتھ امیتابھ ،اجے دیوگن ،منوج باجپائی اور ارجن رامپال بھی جلوہ گرہونگے۔ فوٹو : فائل

بالی وڈاداکارہ کرینہ کپور 2013میں ریلیز ہونے والی پرکاش جھا کی نئی فلم ''ستیہ گرہ'' میں لیڈی پورٹر کا کردار نبھائیں گی۔

کرینہ کو اس فلم میں بین الاقوامی سطح کی خاتون صحافی کا کردار دیا گیا ہے،ادھرکوریو گرافر اور ہدایتکارہ فرح خان نے کہا ہے کہ کرینہ نے فلم'' دبنگ ٹو''میں آئٹم سانگ کے لیے پرفارم کرکے کمال کردیا۔ انھوں نے کہا کہ کرینہ کی پرفارمنس کئی برسوں تک ذہنوں پر نقش رہے گی ،گزشتہ کئی برسوں بعد اتنی عمدہ پرفارمنس دیکھنے کو ملی ہے ۔انھوں نے کہا کہ سلمان کی اس فلم کو کرینہ کے آئٹم سانگ نے چارچاند لگا دیے۔

اداکارہ کی مختلف آئٹم سانگز پر پرفارمنس دیکھ چکی ہوں مگر تازہ آئٹم سانگ دیکھ کر لگتا ہے کہ کرینہ نے یہ کام دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ فیوی کول گانے پر اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کر جسم خود بخود تھرکنے لگتا ہے ۔کرینہ کپور نے واقعی اس فلم کے لیے ایک انتہائی منفرد کام کردکھایا ہے جو فلم بینوں کے لیے بھی کسی تحفہ سے کم نہیں۔ فرح خان کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو اس پرفارمنس پر سلام پیش کرتی ہوں ۔انھوں نے کہا کہ کرینہ کی فلموں میں پرفارمنس قابل دید ہوتی ہے اور انھوں نے نئے تجربات کرکے بھی نئی روایات قائم کی ہیں ۔اداکارہ نے اپنے فن کے جوہر دکھانے کے لیے بڑی محنت کی ہے ۔47 سالہ کوریو گرافر کا کہنا ہے کہ ارباز خان کے حسن انتخاب کی بھی معترف ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اس گیت کے لیے کوریو گرافی میری ہے ۔اپنے کام کے حوالے سے کوئی زیادہ تعریف نہیں کرتی اس کا فیصلہ شائقین ہی کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ''منی بدنام ہوئی ''کی طرح کرینہ کا یہ آئٹم سانگ فیوی کول سے بھی آئیکون سانگ بنے گا۔ انھوں نے کہا یہ کسی طور بھی ولگر نہیں ہے اس میں کوئی چیز بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔ کرینہ کے آئٹم سانگ اور سلمان و سوناکشی کی فلم ''دبنگ ٹو''21دسمبر کو سینمائوں کی زینت بنائی جائے گی ۔32سالہ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ نئی فلم میںخاتون جرنلسٹ کا کردار نبھارہی ہوں اس سے قبل بھی ٹی وی رپورٹر کا کردار نبھایا ہے تاہم اس فلم میں لیڈنگ لیڈی رول میں جلوہ گر ہونگی ۔انھوں نے کہا کہ مختلف فلموں میں مختلف نظر آنا چاہتی ہوں ۔کرداروں کی ورائٹی سے ہی اداکار کے فن میں نکھار آتا ہے ۔کرینہ کپور نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اپنی روٹین کی شوبز سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہوں ۔

2

سیف علی خان کے ساتھ بہت خوش ہوں ،ہماری ہر معاملے میں مکمل انڈرا سٹینڈنگ ہے ۔کسی معاملے پرکوئی ابہام نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ پرکاش جھا کی آنیوالی فلم ''ستیہ گرہ ''میں اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئوں گی ۔اس میں امیتابھ بچن ،منوج باجپائی اور ارجن رامپال بھی اہم کردار نبھارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قبل ازیں گووند نہلانی کی فلم ''دیو''میں ٹی وی رپورٹر کا کردار نبھاچکی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ فلم میں سادہ لباس زیب تن کروں گی اور عملی صحافت کرکے شائقین کو اپنے نئے اندازسے محظوظ کرنے کی کوشش کروں گی ۔ادھر بالی وڈ ذرایع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کرینہ کپور سی این این کی چیف انٹر نیشنل ٹی وی کارسپانڈنٹ کرسٹینا کا کردار نبھانے کی کوشش کریں گی۔

اداکارہ کرینہ کپور کی یہ فلم بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر ریلیز کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ 21ستمبر 1980کو کپور خاندان کے اہم اداکار رندھیر کپور اور ببیتا کے گھر میں پیدا ہونے والی کرینہ کو پیار سے بے بو بھی کہا جاتا ہے ۔کرینہ بھارت کے نامور فلمساز و اداکار راج کپور کی پوتی ہیں، رشی کپور ان کے چچا ہیں۔ کرشمہ کپور بڑی بہن ہیں۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی فلموں کی دلدادہ رہی ہیں، نرگس اور مینا کماری کی فلمیں بڑے شوق سے دیکھیں اور ان کی زبردست مداح بھی ہیں ۔اداکارہ نے گریجوایشن کے بعد کامرس کا مضمون رکھ لیا اور دو سال پڑھنے کے بعد لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے لگیں ،اور ایک سال لاء پڑھنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اداکاری کرنے کے منصوبے پر عمل کرنا ضروری ہے ۔

3

کرینہ کپور نے اندھیری ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے کر اداکاری سیکھنا شروع کردی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی 2000 ء میں پہلی فلم''رفیوجی ''ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے اپنی بہترین پرفارمنس پر فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ 2001 میں فلم ''مجھے کچھ کہنا ہے '' ''یادیں''، ''اجنبی ''، ''اشوکا''، ''کبھی خوشی کبھی غم'' 2002میں فلم ''مجھ سے دوستی کروگی ''،''جینا صرف میرے لیے'' 2003 میں فلم ''تلاش''، ''میں پریم کی دیوانی ہوں ''،''ایل اوسی کارگل'' 2004 میں ''چمیلی''، ''یوو''،''فدا''، ''اعتراض '' ، ''ہلچل'' 2005 میں فلم ''بے وفا''،''کیونکہ''،''دوستی'' جب کہ 2006ء میں فلم ''36چائناٹائون''،''چپکے چپکے'' ،''اومکارا'' اور فلم ''ڈان''میں پرفارم کیا ۔

2007 کے دوران فلم''کیا لو اسٹوری ہے''،''جب وی میٹ''میں کام کیا ،2008میں فلم ''ہلہ بول''،''تلاش''،''روڈ سائیڈ رومیو''اور فلم ''گول مال ریٹرنز''میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔2009میں فلم ''لک بائی چانس''،''بلیو''،''کمبخت عشق''اور فلم ''تھری ایڈیٹس''میں فن کا جادو جگایا ۔2010میں فلم''ملیں گے ملیں گے''،''وی آر فیملی '' اور ''گول مال تھری''میں صلاحیتوں کا اظہار کیا ۔2011میں فلم ''باڈی گارڈ''،''را۔ون''میں عمدہ کام کرکے داد پائی ، 2012میں اداکارہ کرینہ کپور فلم''اک میں اور اک تو''،''رائوڈی راٹھور''،''ہیروئن ''، ''ایجنٹ ونود''اور ''تلاش '' میں جلوہ گرہوئیں۔اداکارہ کرینہ کی دو آنیوالی فلموں میں ایک ''دبنگ ٹو''ہے جس میں ان کی مختصر آمد ہوگی ۔اس فلم کے لیے آئٹم سانگ پرفارم کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس سانگ پر پرفارمنس سے ایک بار پھر دھوم مچادوں گی ۔جب کہ پرکاش جھا کی فلم ''ستیہ گرہ ''میں ایک ٹی وی رپورٹر کا کردار نبھارہی ہوں اس تھرلر ایکشن ،پولیٹکل فلم کا آئیڈیا منفرد ہے اورمیرا اس میں نہایت اہم کردار ہوگا ۔یہ فلم اگست 2013کو ریلیزکی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں