سعودی عرب میں پاکستانی محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع

بن لادن گروپ نے ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے، سعودی وزیر محنت


ویب ڈیسک August 20, 2016
غیرملکی محنت کشوں کی شکایت پر لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں روکنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، سعودی وزیر۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سعودی عرب میں مشکلات کا شکار پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کر دی گئی۔

غیر ملکی خبررساں کے مطابق سعودی وزیرمحنت کا کہنا ہے کہ بن لادن گروپ اوردیگر مقامی کمپنیوں نے پاکستانی ملازمین سمیت دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے اور بن لادن گروپ نے رواں سال ستمبر تک ادائیگیاں مکمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 50 کروڑ امداد کا اعلان

وزیر محنت کا کہنا ہے کہ اوجر کمپنی نے بڑے پیمانے پر محنت کشوں کی ادائیگیاں روکی ہوئی ہیں غیرملکی محنت کشوں کی شکایت پر لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں روکنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں اوجرکمپنی کےخلاف مقدمے کے لیے وکیل بھی مقررکر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔