کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں مولابخش چانڈیو

پنجاب حکومت کے محافظوں نے سندھ میں بچوں کےاغواکی خبریں پھیلائیں، مشیر اطلاعات سندھ


ویب ڈیسک August 20, 2016
نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، مشیر اطلاعات سندھ فوٹو: فائل

لاہور: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

کراچی میں سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہ ہونا وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، جہاں جرائم زیادہ ہیں وہاں نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا کیونکہ وہاں فرشتوں کی حکومت ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں جاری آپریشن میں تیزی لا رہے ہیں اورصوبے میں نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد بھی نظر آئے گا۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں بچوں کے اغوا کے کوئی واقعات نہیں ہوئے، بچوں کے اغوا کی افواہیں پنجاب حکومت کے محافظوں نے پھیلائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔