گوجرانوالہ میں نویں جماعت کی طالبہ نے 988 فیصد نمبر لے کر ریکارڈ قائم کردیا

نورین کورثر نے گوجرانوالہ بورڈ کے امتحان میں 505 میں سے 504 نمبر حاصل کیے۔


ویب ڈیسک August 20, 2016
نورین کورثر نے گوجرانوالہ بورڈ کے امتحان میں 505 میں سے 504 نمبر حاصل کیے۔ اسکرین گریب/ ایکسپریس نیوز

گوجرانوالہ میں نویں جماعت کی ہونہار طالبہ نورین کوثر نے 505 میں سے 504 نمبر لے کر ریکارڈ قائم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا جس میں فیڈرل سائنس اسکول واپڈا ٹاؤن کی نویں جماعت کی طالبہ نورین کوثر نے سائنس کے امتحان میں 505 میں سے 504 نمبر لے کر مجموعی طور پر 98.8 فیصد نمبر حاصل کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

دوسری جانب نورین کوثر نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 16 روزانہ گھنٹے پڑھتی تھیں اور مستقبل میں اسی طرح تعلیمی میدان میں آگے بڑھتے ہوئے ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں