بلائنڈ ورلڈ کپ پاکستانی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل

ویسٹ انڈیز197 رنز سے ناکام، اکرم نے 266 کی اننگزکھیل کرنیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔


Sports Reporter December 05, 2012
پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ فوٹو: فائل

پہلے بلائنڈ ٹوئنٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 197 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔

محمد اکرم نے266 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا،366 رنز کے تعاقب میں ناکام ٹیم 169 پر ڈھیر ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بنگلور میں جاری ایونٹ میں گرین شرٹس کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پہلے میچ میں انگلینڈ، دوسرے میں جنوبی افریقہ کے بعد تیسرے مقابلے یں ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کر دیا۔

03

گزشتہ روز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 366 رنز بنائے، محمد اکرم نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 266 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، انھوں نے نہ صرف اپنی ٹیم کی کامیابی کو آسان بنایا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا، ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 46 چوکے شامل رہے، محمد ظفر 50 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم169 رنز پر پویلین لوٹ گئی، کپتان ذیشان عباسی نے3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، ایونٹ کا فائنل 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد اکرم کو ڈبل سنچری بنانے پر مبارکباد دی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اکرم نے ورلڈ ریکارڈ بناکر ملک کا نام روشن کیا، وطن واپسی پر اسے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں