شمالی کوریا کے صدر کا عوام کو کتے کا گوشت کھانے کا مشورہ

عوام کتے کا گوشت کھائیں کیونکہ اس میں مرغی اور گائے کے گوشت سے زیادہ وٹامنز ہوتے ہیں، حکومتی میڈیا


ویب ڈیسک August 20, 2016
عوام کتے کا گوشت کھائیں کیونکہ اس میں مرغی اور گائے کے گوشت سے زیادہ وٹامنز ہوتے ہیں، حکومتی میڈیا فوٹو:فائل

شمالی کوریا کے صدر نے عوام کو کتے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کتے کا گوشت صحت کے لیے مفید ہے۔

شمالی کوریا کے صدرکم یونگ اُن نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کتے کے گوشت کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ اس میں کسی بھی دوسرے گوشت سے زیادہ وٹامنز موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا میں حکومت کے زیر انتظام چلنے والے میڈیا کا کہنا ہے کہ عوام کتے کا گوشت کھائیں کیونکہ اس میں مرغی اور گائے کے گوشت سے زیادہ وٹامنز ہوتے ہیں اور یہ گوشت آنتوں اور پیٹ کے لیے بھی مفید ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں