ہریتھک کی اکشے کو فلم ’’رستم‘‘ کی کامیابی پر مبارکباد
آپ کی کامیابی سے میں بھی لطف اندوز ہورہا ہوں اور آپ کی کامیابی پر فخر ہے، ہریتھک روشن کی ٹوئٹ
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمارکو فلم ''رستم'' کی باکس آفس پر کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ''رستم'' اور ہریتھک روشن کی فلم ''موہن جو دڑو'' ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں لیکن اکشے کمار کی فلم نے باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے ''موہن جودڑو'' کو پیچھے چھوڑدیا ہے اوربھارت میں 95 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جس کے مقابلے میں ''موہن جو دڑو''صرف 50 کروڑ ہی کما سکی ہے جس پر فلم کو فلاپ قراردیا جارہا ہے تاہم اب ہریتھک روشن نے بھی اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:اکشے کمار کی "رستم" نے ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ دیا
بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے اکشے کمار کی فلم ''رستم'' کے مقابلے میں اپنی فلم ''موہن جو دڑو'' کی باکس آفس پرناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اکشے کمار کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے جب کہ ہریتھک روشن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہنا تھاکہ آپ کی کامیابی سے میں بھی لطف اندوز ہورہا ہوں اور آپ کی کامیابی پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ اداکار ہریتھک روشن نے اکشے کمارکی فلم سے باکس آفس پرتصادم سے بچنے کے لیے ان سے فلم کی نمائش کی تاریخ آگے بڑھانے کی درخواست کی تھی۔