انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت پر پابندی عائد کردی

ایتھلیٹس اولمپکس میں ملکی پرچم تلے حصہ نہیں لے سکیں گے، قطر سزا سے بچ گیا


Sports Desk December 05, 2012
انڈین ایتھلیٹس آئندہ اولمپکس مقابلوں میں اپنے ملک کے پرچم تلے حصہ بھی نہیں لے سکیں گے۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے حکومتی کوڈ کے تحت الیکشن کے تنازع پر انڈین اولمپک ایسوسی ایشن پر پابندی عائد کردی، قطر پابندی کی سزا سے بچ گیا۔

منگل کو آئی او سی ایگزیکٹیو بورڈ نے اپنی دو روزہ میٹنگ کے ابتدائی دن بھارت کیخلاف سخت اقدام کا فیصلہ کیا، اسکی انھیں پہلے سے تنبیہ کرتے ہوئے ملکی ایسوسی ایشن کے انتخابات آئی او سی کے چارٹر کے مطابق منعقد کرانے کی ہدایا ت کی گئی تھیں، پابندی کے بعد بھارت کو عالمی گورننگ باڈی سے کوئی فنڈز نہیں ملیں گے اور نہ ہی کوئی آفیشل اولمپکس میٹنگز میں شریک ہوپائے گا۔

06

انڈین ایتھلیٹس آئندہ اولمپکس مقابلوں میں اپنے ملک کے پرچم تلے حصہ بھی نہیں لے سکیں گے۔ آئی او سی نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کیخلاف یہ انتہائی اقدام اپنے الیکشن میں سزا یافتہ افراد کے دوبارہ انتخابات میں شامل ہونے پر کیا، گذشتہ دنوں آئی او اے کے جنرل سیکریٹری کیلیے سریش کلمادی کیساتھ زیر حراست رہنے والے للت بھانوت کا انتخاب یقینی ہوگیا تھا، جنھوں نے 2010 کے نئی دہلی کامن ویلتھ گیمز میں کرپشن کے الزامات پر 11 ماہ جیل میں گزار ے اور فی الوقت ضمانت پر ہیں۔

گذشتہ جمعے کو حریف امیدواروں کے الیکشن سے دستبرداری اختیار کرنے کے بعد ان کا عہدہ پر آنا یقینی ہوگیا تھا، اس کے علاوہ آئی او سی الیکشن کے عمل میں بھارتی حکومت کی مداخلت سے بھی نالاں تھی،اس سلسلے میں ورلڈ گورننگ باڈی نے مراسلے کے ذریعے انھیں ممکنہ پابندی سے آگاہ کردیا تھا، آئی او سی کا کہنا ہے کہ حکومتی مداخلت کے بغیر آئی او اے کی موجودہ صورتحال ممکن نہیں تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں