امجد صابری قتل کیس پولیس کا تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ
تفتیشی افسر نے جیل میں قید ملزمان سے تحقیقات كیلیے عدالت سے رجوع كرلیا۔
پولیس نے امجد صابری قتل كیس كی تحقیقات كا دائر وسیع كرنے كیلیے جیل میں قید ملزمان سے تحقیقات كیلیے عدالت سے رجوع كرلیا۔
نمائندہ ایکسپریس كے مطابق امجد صابری قتل كیس كی تحقیقات كا دائر وسیع كرنے كیلیے تفتیشی افسر نے اسپیشل پبلك پراسیكیوٹر كے توسط سے جیل میں قید سیاسی جماعت كے كاركن عبداﷲ عرف دانس سے تحقیقات كرنے كیلیے انچارج جج ڈسٹركٹ اینڈ سیشن جج غربی كی عدالت میں درخواست دائر كردی جس میں مؤقف اختیار كیا گیا كہ ملزم كو سائٹ اے نے موٹر سائیكل لفٹنگ كیس میں گرفتار كیا تھا جو كہ جیل میں پابند سلاسل ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: امجد صابری کو قتل کرنے والا مبینہ مرکزی ملزم گرفتار
درخواست میں مزید کہا گیا کہ امجد صابری قتل كیس كی تحقیقات كیلیے متعلقہ ماتحت عدالت سے رجوع كیا تھا تاہم فاضل عدالت نے سیشن عدالت سے رجوع كرنے كی ہدایت كی تھی، درخواست میں ملزم سے تحقیقات كرنے كیلیے این او سی دینے كی استدعا كی گئی ہے جب کہ فاضل عدالت نے نوٹس جاری كرتے ہوئے سركار كو طلب کرلیا۔