سیلز ٹیکس ریفنڈز کو حتمی شکل دینے کیلیے اسحق ڈار کی زیرصدارت اجلاس

اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔


APP August 21, 2016
اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ برآمد کنندگان سمیت پوری کاروباری برادری کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی، سیلز ٹیکس ری فنڈز کو حتمی شکل دینے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو فنانس ڈویژن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں سیلز ٹیکس ری فنڈز کے لیے پروسس کا جائزہ لیا گیا، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ سیلز ٹیکس ری فنڈز کی موجودہ پوزیشن اور ان کی مختلف سیکٹرز میں تقسیم سے متعلق امور پر بحث کی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کلیمز جن کے لیے ری فنڈ پیمنٹ آرڈرز (آر پی او) 30اپریل 2016 تک جاری کردیے گئے ہیں ان کو 23اگست تک حتمی شکل دی جائے گی، اجلاس میں وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں