پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی پھیلا رہا ہے بھارتی وزیرداخلہ کا الزام

احتجاج مسئلے کاحل نہیں، پہلے وادی میں امن قائم ہو پھر ہی کوئی حل تلاش کرسکتے ہیں، راجناتھ


INP August 21, 2016
کشمیریوں کے ہاتھوں میں اسلحہ اورپتھروں کے بجائے قلم،کمپیوٹر دیکھنا چاہتے ہیں، راج ناتھ سنگھ فوٹو: فائل

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اپنی توپوں کا رخ ایک مرتبہ پھرپاکستان کی طرف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی میں ملوث ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے اترپردیش کے علاقے شاہ جہان پور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صرف کشمیر کی سرزمین سے ہی محبت نہیں، ہمیں کشمیر کے لوگوں سے بھی محبت ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا کشمیر 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے اسی لیے وہ یہاں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ ہم کشمیری نوجوانوں کے ہاتھوں میں اسلحے اور پتھروں کے بجائے قلم اورکمپیوٹر دیکھنا چاہتے ہیں۔

بھارتی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ احتجاج مسئلے کا حل نہیں، پہلے وادی میں امن قائم ہو اس کے بعد ہی ہم کوئی حل تلاش کر سکتے ہیں، سارک ورزا داخلہ کانفرنس میں شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے راج اتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں میں نے واضح طور پر کہا کہ دہشت گرد دہشت گرد ہی ہوتا ہے اسے ہیرونہیں بنایاجا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |