
ذرائع نے بتایاکہ اگرحکومتی حلقوں نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیاتومتحدہ ان سے درخواست کرے گی کہ اس مرتبہ ملاقات میںوزیراعظم نوازشریف خودبھی شرکت کریں اورایم کیوایم کے تحفظات کوسنیں۔ ذرائع نے مزیدبتایاکہ آئندہ ایک سے 2 روزمیں متحدہ اوروفاقی حکومت کے درمیان باضابطہ رابطے کاامکان ہے، ذرائع نے بتایاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے اگر ایم کیوایم کوملاقات کے لیے وقت دیاجاتاہے توڈاکٹرفاروق ستارکی سربراہی میں ایم کیوایم کاپارلیمانی وفد وفاقی حکومت سے ملاقات کرکے حکمراں مسلم لیگ کی وفاقی حکومت کو اپنے جائزتحفظات سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ ایم کیوایم ملاقات میں حکومتی وفدسے مطالبہ کرے گی کہ ان کے جائزتحفظات کونہ صرف سناجائے بلکہ اس کاحل بھی نکالاجائے ورنہ ایم کیوایم اپنااحتجاج جاری رکھے گی۔ متحدہ کے ذرائع نے بتایاکہ حکومت نے اس سے قبل بھی کئی باریقین دہانی کرائی ہے اوروعدے کیے ہیں لیکن اب ایم کیوایم مسائل کے حل تک کسی قسم کی دلیل اورتسلی کونہیں مانے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔