
لاہور میں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ابوظبی سے آنے والے12 سالہ مسافر دانیال خان کا نام ای سی ایل میں شامل ہونے پراسے گھر جانے سے روک دیا۔ لڑکے کو ایئرپورٹ پر روکے جانے کے باعث اسکے والدین پریشان ہوگئے، بچے کے والد شاہ زیب خان نے یقین دلایا کہ ان کا بیٹا کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔
عملے نے کافی دیر تک بچے کے والدین سے پوچھ گچھ کی اور تفصیلی پڑتال کے بعد والدین کی جانب سے تفصیلی دستاویزات دکھائے گئے جس کے بعد دانیال خان کوجانے کی اجازت دیدی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔