دھوکا دہی کیس آئرش اولمپک آفیشل برازیل کی خطرناک جیل منتقل

71سالہ پیٹ کو بنگو جیل میں رکھا گیا جہاں ملک کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کو رکھا جا تا ہے


Sports Desk August 21, 2016
71سالہ پیٹ کو بنگو جیل میں رکھا گیا جہاں ملک کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کو رکھا جا تا ہے۔ فوٹو: فائل

اکتیس ملین ڈالر کے ٹکٹ دھوکا دہی کیس میں گرفتار ہونے والے آئرش اولمپک کونسل کے صدر پیٹ ہائیکی کو جیل منتقل کردیا گیا۔

71سالہ پیٹ کو بنگو جیل میں رکھا گیا جہاں ملک کے خطرناک جرائم پیشہ افراد کو رکھا جا تا ہے، اولمپک کونسل آف آئرلینڈ کے صدر کو ریو کے ہوٹل پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا،گرفتار ہونے کے بعد انھوں نے سینے میں تکلیف کی شکایت بھی کی تھی، ان پر الزام ہے کہ اولمپک ٹکٹس کو ان کی اصل قیمت سے زیادہ پر فروخت کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں