ٹارگٹ کلنگبھتہ خوری اوردیگرجرائم میں ملوث3 ملزمان گرفتار

ملزمان اندرون سندھ میں ریلوے ٹریک پر کیے جانے والے دھماکوں میں بھی ملوث ہیں


Staff Reporter December 05, 2012
ٹا رگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزمان پولیس کی تحویل میں. فوٹو: ایکسپریس

کھوکھرا پار پولیس اور اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، ڈکیتی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھرا پار پولیس نے ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث 2 ملزمان شہباز ولد اسلم ، رجب علی عرف صدام کو مسلم آباد کے علاقے میں واقع اسکول سے گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون نوید خواجہ نے شارع فیصل پر واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ گرفتار ملزمان سیاسی جماعت کے کارکنوں ، پولیس افسرو اہلکار اور میاں، بیوی کے قتل سمیت 10افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور اندرون سندھ میں کیے جانے والے ریلوے پٹڑیوں پر بم دھماکوں میں ملوث ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ملزم نے2010 میں اے ایس آئی اسلم اور پی سی اسماعیل کو قتل کیا تھا جبکہ سیاسی جماعت کے کا رکن امجد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے جبکہ ندا بی بی اور جمن شاہ کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہےاورملزمان کا گروپ اندرون سندھ میں ریل کی پٹریوں میں کیے جانے والے بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھی اندرون سندھ میں رپوش ہو گئے ہیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پیسے لیکر لوگوں کو قتل کیاکرتے ہیں اور ملزما ن نے مسلم آباد میں قائم سندھی اسکول میں ٹارچل سیل بھی قائم کیا ہوا تھا، اسپشل انویسٹی گیشن پولیس نے ملزم عباس بھٹی ولد ارشد علی گرفتار کو کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں