لاہورمیں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق

اکبری گیٹ کے علاقے میں مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب جاری تھی کہ مکان کی چھت گر گئی۔


ویب ڈیسک August 21, 2016
حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں طبی امداد کیلئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

اندورن شہر کے قدیمی علاقے اکبری گیٹ میں واقع مکان کی چھت گرنے سے 2 بچیوں سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے قدیمی علاقے اکبری گیٹ میں مسجد وزیر خان کے قریب واقع گھر میں رات دیر گئے تک شادی کی تقریب جاری تھی کہ خستہ حال ہونے کے باعث مکان کی چھت گر گئی، حادثے میں 2 خواتین سمیت 5 خواتین جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔ علاقہ مکینوں اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ مہوش، 9 سالہ ماہ نور، 8 سالہ اقصٰی، 35 سالہ دعا اور 50 سالہ تفسیلا بیگم شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ بینک اور لاہور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے وال سٹی معاہدے کے تحت قومی ورثے کی تعمیر کے لئے ورلڈ بینک نے رقم فراہم کرنی تھی تاہم بڑے پیمانے پر کرپشن کے باعث مغلیہ دور کے تعمیر شدہ قومی ورثے کی تعمیر و مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا۔

گھر کے مالک ضمیر کا کہنا ہے کہ اس نے تقریباً ایک سال قبل مکان کی دوبارہ تعمیر کے لئے درخواست دی تھی تاہم لاہور انتظامیہ نے نہ تو مکان بنانے کی اجازت دی اور نہ ہی تعمیر کے لئے خود کوئی انتظام کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں