پاناما لیکس کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئے آصف زرداری

پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز مؤثر اور آئینی ہیں، سابق صدر


ویب ڈیسک August 21, 2016
اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع پاناما لیکس ہے، آصف علی زرداری فوٹو؛ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ احتساب کے بغیر نا ملک چل سکتا ہے اور نا ہی جمہوریت اس لئے پاناما لیکس کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئے۔

لندن میں پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں ملکی صورت حال اور پانامالیکس کی تحقیقات اور ٹی او آرز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ احتساب کے بغیر نا ملک چل سکتا ہے اور نا ہی جمہوریت، اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ زیر بحث موضوع پاناما لیکس ہے لہذاٰ اس کی تحقیقات لازمی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز مؤثر اور آئینی ہیں جب کہ حکومت کو لچک دکھاتے ہوئے انہیں قبول کرنا چاہئے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنی ابتدا سے آج تک ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں جب کہ پیپلزپارٹی رواں سال نومبر سے ایک سال تک گولڈن جوبلی کا سال منائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں