ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کے بیشتر مقامات پر بد ترین ٹریفک جام
اعلیٰ حکام کے اعلانات کے باوجود سڑکوں پر پولیس قومی رضا کار دکھائی نہیں دیے
رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس کی ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کے بیشتر مقامات پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی،گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،اہم شاہراہوں پر صرف سٹی وارڈنز ٹریفک کنٹرول کرتے دکھائی دیے،
ٹریفک پولیس اہلکار رش کے اوقات میں اپنی معمول کی ڈیوٹیاں کرنے میں مصروف رہے،ٹریفک پولیس کی جانب سے رمضان کے دوران موثر ٹریفک انتظامات کے سلسلے میں سٹی وارڈنز، اسکاؤٹس اور پولیس قومی رضاکاروں سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،
تفصیلات کے مطابق رمضان کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں پر رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور ٹریفک جام کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹریفک پولیس نے18جولائی کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے دوران فیصلہ کیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کے موثر انتظامات کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ سٹی وارڈنز، اسکاؤٹس اور پولیس قومی رضاکاروں سے خدمات لی جائیں گی تاہم پانچ روز گزر جانے کے باوجود شہر کے بیشتر مصروف مقامات اور شاہراہوں پر ٹریفک پولیس کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے
جس کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہورہے ہیں،ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام کے اعلانات کے باوجود شہر کی سڑکوں پر پولیس قومی رضا کار کہیں دکھائی نہیں دیے جبکہ اسکاؤٹس بھی موجود نہیں تھے، شہر کے بیشتر مقامات پر صرف سٹی وارڈنز ٹریفک کا نظام سنبھالتے دکھائی دیے ،رش کے اوقات میں ٹریفک پولیس کے اہلکار اہم شاہراہوں سے غائب تھے