اورنج لائن منصوبہ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانا آئینی حق ہے شہبازشریف
مخالفین نےاورنج لائن منصوبےمیں نام نہادکرپشن کےالزامات لگائے اوروہ نہیں چاہتےکہ عام آدمی کوسہولیات فراہم ہوں،وزیراعلی
NEW DELHI:
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ روکنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا ہمارا آئینی حق ہے جسے استعمال کیا جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں تاہم عدالتی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا ہمارا آئینی حق ہے جسے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کے وکلا نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں نام نہاد کرپشن کے الزامات لگائے اور وہ نہیں چاہتے کہ عام شہری کو سہولیات میسر ہوں جب کہ یہ منصوبہ عام شہریوں کے لئے ہے جس سے روزانہ 3 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور توانائی منصوبوں کی تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی نگرانی وزیراعظم خود کررہے ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا کہ آئندہ سال تک لوڈشیڈنگ کے اندھیرے بہت حد تک ختم ہو جائیں گے۔