کراچی کے شہری مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں آئی جی سندھ

پولیس جرائم كے خلاف منظم كارروائیوں اور باالخصوص كراچی كو امن كا گہوارہ بنانے كے كے لیے انتہائی پرعزم ہے،اے ڈی خواجہ


ویب ڈیسک August 21, 2016
شرپسند عناصر اس قسم كی افواہیں پھیلا کر پولیس اور قانون نافذ كرنے والے اداروں كی كاوشوں كو ناكام بنانا چاہتے ہیں،آئی جی سندھ فوٹو:فائل

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ شہری مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں اور حالات كو كنٹرول میں ركھنے كے لیے پولیس سے تعاون كریں۔

ترجمان سندھ پولیس كے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے دفتر سے جاری بیان میں عوام سے كہا گیا ہے كہ شہر میں مبینہ اغوا كے واقعات جیسی افواہوں پر كان نہ دھریں، قانون كی ہر سطح پر پاسداری اور احترام كو یقینی بناتے ہوئے امن وامان كے ضمن میں پولیس كے مجموعی اقدامات میں اپنے انفرادی واجتماعی كردار كی ادائیگی كو یقینی بنائیں ۔

آئی جی سندھ نے الیكٹرانك، پرنٹ اور سوشل میڈیا كے نمائندوں سے كہا ہے كہ وہ آگے آئیں اور لوگوں میں اغواُو دیگر واقعات كے حوالے سے شعور اجاگر كریں كہ كس طرح شرپسند عناصر اس قسم كی افواہوں كے پھیلا كر اپنے مذموم مقاصد كی تكمیل كے تحت شہر میں افراتفری اور قیام امن كے ضمن میں پولیس اور قانون نافذ كرنے والے دیگر اداروں كی كاوشوں كو ناكام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ سندھ پولیس جرائم كے خلاف منظم كارروائیوں اور باالخصوص كراچی كو امن كا گہوارہ بنانے كے كے لیے انتہائی پرعزم ہے،ایسے مذموم ہتھكنڈوں اور افواہوں سے شرپسندوں كی ناكامی یقینی ہے جب کہ پولیس جرائم كے خلاف كارروائیاں جاری ركھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں