اکشے کمار کی فلم ’’رستم‘‘ نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کی فلم ’’رستم‘‘ نے بھارت میں صرف 9 دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے


ویب ڈیسک August 21, 2016
فلم ’’رستم‘‘اکشے کمار کی رواں سال 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی تیسری اور کیرئیر کی چھٹی فلم ہے،فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ''رستم'' نے بھارت میں صرف 9 دنوں میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے جس کے بعد رواں سال 100 کروڑ کا ہنسہ چھونے والی اکشے کی تیسری فلم ہے۔

بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی رواں سال 22 جنوری کو ریلیز ہونے والی فلم ''ایئرلفٹ'' نے 128 کروڑ سے زائد کمائی کی جس کے بعد جون میں ریلیز ہونے والی ان کی دوسری فلم ''ہاؤس فل 3'' نے بھی باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے 106 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا لیکن اب اکشے کمار کی ایک اور فلم 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ہریتھک کی اکشے کو فلم ''رستم'' کی کامیابی پر مبارکباد

اکشے کی فلم ''رستم'' اور ہریتھک روشن کی فلم ''موہن جو دڑو'' ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی تھیں لیکن خطروں کے کھلاڑی کی فلم ''رستم'' نے فلم بینوں کا دل جیتتے ہوئے باکس آفس پر کامیابی سمیٹی جب کہ فلم نے بھارت میں 9 دنوں میں ہی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جس کے بعد رواں سال 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی اکشے کمار کی تیسری اور کیرئیر کی چھٹی فلم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں