36لاکھ افرادطویل عرصے سے ٹیکس ادانہیں کررہےنادرا

ٹیکس نہ دینے والے افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مسودہ تیار،قومی اسمبلی میں پیش ہوگا


Sana News December 05, 2012
ٹیکس نہ دینے والے افرادکوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے مسودہ تیار،قومی اسمبلی میں پیش ہوگا. فوٹو: فائل

پاکستان میں36لاکھ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جوٹیکس نیٹ سے باہرہیں،نادرانے ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے ایسے افرادکی نشاندہی کی ہے جوطویل عرصے سے ٹیکس نہیں دے رہے جس کی وجہ سے قومی خزانے میں اربوں روپے جمع نہیں ہورہے۔

فیڈرل بورڈآف ریوینو نے نادراکی مددسے ان افرادکی شناخت کی ہے۔ نادراذرائع کے مطابق ایسے افراد کاڈیٹا ایئرپورٹس،ایکسائز اینڈ یکسیشن اورمختلف بینکوں سے اکٹھا کیا گیاہے،چندروز تک مزیدایسے3سے4لاکھ افراد کی بھی نشاندہی کرلی جائے گی جواب تک ٹیکس ادانہیں کررہے، ان افراد کا ریکارڈایف بی آرکوبھجوادیاگیاہے۔فیڈرل بورڈ اف ریونیونے اس ضمن میں ٹیکسں ایمنسٹی اسکیم کامسودہ بھی تیار کیاہے۔

12

جسے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جانے کاامکان ہے۔ان افرادکوٹیکس نیٹ میں لا نے کے بعد96ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے رواں مالی سال میں ٹیکس جمع کرنے کاہدف 2381ارب روپے رکھاہے،اس سکیم کے تحت36 سے40 لاکھ افراد کو ایک مخصوص رقم جرمانے کے طورپرادا کرنا ہوگی جو50ہزار سے70ہزار روپے تک ہوگی۔

جس کے بعدان افراد کوٹیکس نیٹ میں شامل کرلیاجائے گا ۔ ایف بی آرذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے یہ اسکیم منظورہونے کے بعدایک نوٹیفکیشن جاری کیاجائے گا۔ن لیگ نے اس اسکیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے بہت ساکالادھن سفیدہوجائے گااوراسے حکومت کو کوئی قابل ذکرفائدہ بھی نہیں ہوگااس لیے اس اسکیم کا ازسرنوجائزہ لیناہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |