جدید سنیما کا پاکستانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ہے مہوش حیات

فلم بین ہر موضوع پربنائی جانے والی فلم پسند کررہے ہیں مگر کامیڈی اور میوزیکل فلمیں زیادہ بننا چاہئیں، مہوش حیات


Cultural Reporter August 22, 2016
’’ایکٹر ان لاء‘‘ کا ٹریلر سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہاہے، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

''ایکٹر ان لاء'' سال رواں کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی، سوشل میڈیا پر ٹریلر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ کامیاب پبلسٹی کے بغیر اچھے نتائج حاصل نہیں ہوتے۔

ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ مہوش حیات نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں فلم ایک پراڈکٹ بن گئی ہے ،اسی لیے فلم میکر نمائش سے قبل تشہیری مہم پر بھرپور محنت اور ورک کرتے ہیں۔ جس میں فلم کے پروڈیوسر ، ڈائریکٹر سمیت کاسٹ میں شامل فنکار ملک کے علاوہ بیرون ممالک میں پروموشن کے لیے جاتے ہیں ۔ماضی میں فلم کے لیے ریڈیو اور اخبارات کے اشتہارات ، شاہراہوں پر لگے پوسٹر ہی کافی ہوتے تھے ۔اس دور میں لوگوں کے پاس ٹی وی ، ریڈیو کے علاوہ فلم ہی دوسری بڑی تفریح تھی ،مگر اب حالات کافی بدل چکے ہیں۔ سٹیلائٹس چینلز اور انٹرنیٹ کی صورت میں تفریح کے بے شمار مواقع میسر ہیں ۔فلم کی مقبولیت میں کمی نہیں بلکہ جدید سنی پلیکس سینما کے باعث بڑھ گئی ہے۔

پاکستان میں لوکل فلم کی کامیابی میں اس جدید سینما کا بڑا اہم رول ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بین آرٹ ، کمرشل سمیت ہر موضوع پر بننے والی فلم کو پسند کر رہے ہیں ، مگر کامیڈی اور میوزیکل فلمیں زیادہ بننا چاہئیں۔ ''ایکٹر ان لاء'' کامیڈی فلم ہے جس کے گانے اور ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے، لوگ اس کی نمائش کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہدایتکار نبیل قریشی کی ''نامعلوم افراد'' کے بعد یہ دوسری فلم ہے جب کہ ''نامعلوم افراد'' میں آئٹم سانگ کیا اور اب اس فلم میں فہد مصطفی کے مقابل مرکزی کردار کر رہی ہوں جس میں بالی ووڈ اداکار اوم پوری بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |