ججوں کی تقرریصدارتی ریفرنس 6 دسمبر کودائر کیا جائے گا

ریفرنس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق 10 سوالات کیے گئے ہیں،ذرائع


APP December 05, 2012
ریفرنس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق 10 سوالات کیے گئے ہیں،ذرائع. فوٹو: فائل

ججوں کی تقرری کے حوالے سے صدارتی ریفرنس6 دسمبر کو سپریم کورٹ میںدائرکیا جائے گا۔

آئین کے آرٹیکل186کے تحت دائر کیے جانے والے صدارتی ریفرنس کے حوالے سے وزارت قانون و انصاف کے ذرائع نے بتایا کہ صدارتی ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری سے متعلق 10سوالات کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عدالت عظمیٰ کے4 رکنی بینچ نے23 نومبر کو ججوں کی تقرری کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل عرفان قادر کو صدارتی ریفرنس دائر کرنے کیلیے2 ہفتے کی مہلت دی تھی تاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے گائیڈلائن لی جا سکے۔

17

یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے2 ایڈیشنل ججوں جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نورالحق قریشی کو جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی جس کی منظوری بعدازاں پارلیمانی کمیٹی نے دی تھی، دونوں ایڈیشنل ججوںکی مدت ملازمت20 نومبر کو ختم ہو گئی تھی لیکن ان کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا تھا کیونکہ ان کی تقرری کی سفارشات پر دوبارہ نظرثانی کرنے سمیت چندسوالاتکیے گئے تھے۔

گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے بینچ کے روبرو وفاق کی جانب سے تحریری جواب پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزارت قانون نے انھیں ہدایت کی ہے کہ اس مسئلے پر سپریم کورٹ کی راہنمائی لینے کیلیے صدارتی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں