دہرے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے معافی کا اعلان رحمن ملک
افغان بارڈرسے آئندہ سرحدی خلاف ورزی پرجوابی کارروائی کرینگے،رحمن ملک
وفاقی وزیر د اخلہ سینیٹراے رحمن ملک نے نادرااورپاسپورٹ آفس کے حکام سے شہریوں کوجعلسازی سمیت مختلف وجوہات کی بنیادپربلیک لسٹ کرنے کااختیارواپس لیتے ہوئے ایک سے زیادہ شناختی کارڈاوردوپاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے معافی کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ اگروہ رضاکارانہ طورپر6ماہ میںایک سے زائداپناکارڈاور پاسپورٹ سرنڈرکردیںتوان سے نہ توکوئی جرمانہ وصول کیا جائے گا نہ ہی ان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔
پاکستانی شہریوںکی غیرملکی بیگمات کے لیے پاکستان اوریجن کارڈ پرعائدپابندی اٹھا لی گئی ہے،نوازشریف اورحکومت میںصلح کی باتیں بے بنیادہیں،اصغرخان کیس میں ہرصورت کارروائی ہوگی اوررقوم دینے اورلینے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے قانونی مشاورت جاری ہے،افغانستان سے آئندہ پاکستانی بارڈرزکی خلاف ورزی کی گئی توافغان فورسز کے خلاف جوابی کارروائی کی جائے گی۔ق لیگ کیساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ مکمل ہے مگردوستی کے باوجود ایم کیو ایم سے انتخابی ایڈجسٹمنٹ پرکوئی تبصرہ نہیں کرسکتا،پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اپنی حکمت عملی طے کرلی۔
اسلام آباد میں سمارٹ کارڈکے اجراکی تقریب سے خطاب ،اکاڑہ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سمارٹ کارڈمیں جعلسازی نہیںہوسکے گی،مستقبل میں الیکٹرانک کارڈ کااجرا کیاجائے گا،پاکستانی شہریوںکی غیرملکی بیگمات اورانکے بچوں کوپاکستان اوریجن کارڈجاری کیے جائیں گے اورانھیں پاکستان آنے اوریہاںسے جانے کیلئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں پڑیگی، ایئرپورٹس پرنصب غیر ملکی سافٹ وئیرزہٹاکرنادراکے تیاردکردہ سافٹ ویئرلگادیے گئے ہیں تاکہ کوئی ہماراڈیٹا چوری نہ کر سکے،اسلحہ لائسنسوں پرسندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میںپابندی عائد کی گئی ہے تاہم آرمزآرڈیننس میں ترمیم کر کے اس پابندی کاخاتمہ کردیا جائیگا۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نوازشریف نے ایف آئی کے بجائے پنجاب پولیس سے تحقیقات کرانے کے حوالے سے میری پیشکش کاکوئی جواب نہیں دیا، بینظیرقتل کیس سے متعلق 27 دسمبر کواہم انکشافات کروں گا، قتل کی سازش، قاتلوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے اورحکومتی عہدیداروں کی غفلت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لیے عدالت میںدرخواست دیدی ہے ،انھوں نے کہاکہ افغان حکومت سے مولوی فضل اللہ کی حوالگی کاکئی مرتبہ مطالبہ کر چکے ہیں اور پاک افغان بارڈپرامیگریشن قوانین کانفاذافغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے نہیں ہوپایا،آئی این پی کے مطابق انھوں نے کہاکہ حکومت میںرہوںیانہ رہوں دہشتگردوں کیخلاف جدوجہد جاری رکھوں گا۔
تحریک طالبان کے تینوں مرکزی لیڈراس وقت زخمی حالت میںہیں،تحریک طالبان کے لوگ اگرہتھیارپھینک دیںتو انکو اورانکے بچوںکوسرکاری ملازمتیںدی جائینگی،لشکر جھنگوی آنیوالے دنوںمیں پنجاب کے بعض شہروںمیںکارروائیاں کریگی۔ ادھرنجی ٹی وی کے مطابق رحمن ملک نے کہاکہ مجھے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میںشرکت کی دعوت ضرورملی مگروقت کاتعین نہیں کیا گیا تھا، چترال کادورہ کوئٹہ جانے سے بچنے کے لیے نہیں کیا،ادھروزیر داخلہ رحمن ملک نے نادراکاسمارٹ کارڈ حاصل کرلیاہے،وزیر دڈاخلہ نے سمارٹ کارڈ اور پاکستانی اوریجن کارڈ کی تیاری پرچیئرمین نادرا اور انکی ٹیم کوسراہتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے انھیں میڈل دینے کااعلان بھی کیا۔
ثنا نیوزکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ صدر زرداری کی خواہش ہے کہ پنجاب کے عوام بینظیر بھٹو کے خواب کی تکمیل کیلیے صوبے میں جیالے وزیراعلیٰ کا انتخاب کریں۔ جیالوں کے مسائل کے حل کیلیے صدرزرداری اوربلاول بھٹو زرداری آدھی رات کے وقت انھیں ہدایات دیتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے مخالفین سیاسی اخلاقیات سے عاری ہیں۔ وہ جس زبان میں صدر زرداری پرتنقید کرتے ہیں وہ ان کی اخلاقی پستی کی دلیل ہے۔ ہماری شرافت کی زبان کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں الفاظ نہیں آتے۔