پاکستانی سفارتخانے نے حسین حقانی کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی خبریں مسترد کردیں
سفارتخانہ پاسپورٹ کے لئے موصول درخواستوں کو اسلام آباد بھیجتا ہے اور سارے فیصلے وہیں ہوتے ہیں،عہدیدار
امریکا میں پاکستانی سفارتخانے نے حکومت کی جانب سے سابق سفیر حسین حقانی کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے ایک عہدیدار نے اس تاثرکو رد کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان مخالف خیالات رکھنے والے سابق سفیر کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کمپیوٹرائزڈ سسٹم نافذ ہونے کے بعد سے سفارتخانہ پاسپورٹ کے لئے موصول درخواستوں کو اسلام آباد بھیجتا ہے اور سارے فیصلے وہیں ہوتے ہیں۔
ادھرحسین حقانی کے مطابق انھوں نے 8 جون کو ارجنٹ پاسپورٹ کے لئے درخواست دی تھی جو دو سے چار ہفتوں میں آجانا چاہیے تھا تاہم 11 ہفتے گزرنے کے باوجود انھیں پاسپورٹ نہیں ملا۔