کراچی فائرنگ کے واقعات میں سیاسی کارکنوں سمیت مزید 6افراد ہلاک

ایم کیوایم کاکارکن گرومندرپرنشانہ بنا،مہاجرکالونی میں سنی تحریک کاعہدیدارماراگیا،بنارس اورسندھی گوٹھ میں بھی2افرادقتل


Staff Reporter December 05, 2012
ناظم آبادمیں30سالہ ریحان ،اعظم بستی میں ارشدہلاک،لاش سپرہائی وے پرخالی پلاٹ سے ملی، دیگرواقعات میں2افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ اورسنی تحریک کے2عہدیداروں اورخاتون سمیت6افرادہلاک اور2زخمی ہوگئے جبکہ گلشن معمارسے تشددزدہ لاش ملی جسے تیزدھارآلے سے وارکرکے قتل کیاگیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق گرومندر پر موٹرسائیکل سوارملزمان نے سوزوکی پک اپ وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور محمد صدیق ہلاک ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیدار اورکارکنان بڑی تعداداسپتال پہنچ گئے،مقتول محمد صدیق متحدہ قومی موومنٹ پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56 کا سرگرم کارکن تھا،وہ جہانگیر روڈ نمبر ایک کا رہائشی تھا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اورنامعلوم افراد نے جمشید روڈ،جیل چورنگی ، اور تین ہٹی سمیت ملحقہ علاقوں میں دکانیں و کاروبار بند کرادیا۔

ناظم آباد نمبر 2 کے ایم سی مارکیٹ میں واقع پرنٹنگ پریس پرموٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر کے دکان پر بیٹھے ہوئے 30 سالہ ریحان خلیل ہلاک کردیا، مقتول ناظم آبادگجرنالے کا رہائشی اورشادی شدہ تھا،مقتول ریحان کابھائی متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ169کی سیکٹر کمیٹی کا رکن ہے،واقعے پرعلاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔عثمانیہ مہاجر کالونی کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ زاہد قادری کوہلاک کر دیا۔

20

سنی تحریک کے ترجمان فہیم شیخ نے بتایا کہ مقتول سنی تحریک پی آئی بی سیکٹر کمیٹی کاممبر اور پی آئی بی کالونی کا رہائشی تھا۔بنارس چوک الوطن ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزم نے38سالہ لیاقت حسین کواندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کردیااورفرارہوگیا،مقتول تندور پرکام کرتاتھا،وہ فرنٹیئرکالونی کارہائشی اورآبائی تعلق سوات سے تھا۔پیپری سندھی گوٹھ کے رہائشی دوست محمد کے گھر میں نامعلوم ملزمان گھس کراس کی اہلیہ 40 سالہ زہراعرف صغراکوسر پر گولی مارکر ہلاک کر دیااورفرار ہوگئے،مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

اعظم بستی سو فٹ روڈپرنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30 سالہ ارشدہلاک ہو گیا،مقتول ڈیفنس فیز ون میں واقع ایک بنگلے کاملازم تھا اور موٹر سائیکل پرسبزی کی خریداری کے لیے آیاتھا،ملزمان نے اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اوراس دوران مزاحمت پراسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیااورموٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے۔

21

سپرہائی وے افغان کیمپ کے خالی پلاٹ سے ایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے تیز دھارآلے کے پے در پے وار کر کے قتل کردیااورلاش خالی پلاٹ پر پھینک کرفرار ہوگئے ،مقتول کی شناخت 35 سالہ گل محمدکے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتول سپرہائی وے پرواقع حوا گوٹھ کارہائشی اورکباڑیے کاکام کرتاتھا۔اورنگی ٹاؤن5نمبر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ بابر زخمی ہوگیا،لانڈھی معین آبادایک نمبر میں 25 سالہ طارق خان ٹانگ پرلگنے سے زخمی ہوگیا۔

شاہ لطیف تھانے کی حدود گلستان سوسائٹی کے رہائشی محمد گل نے اپنی اہلیہ کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم مقتولہ کو بھارت سے شادی کر کے لایا تھا۔ ایس ایچ او شاہ لطیف علی حسن شیخ نے بتایا کہ مقتولہ کی2 بیٹیاں ہیں جبکہ ملزم ٹرانسپورٹر ہے اور اس کے2 آئل ٹینکر ہیں ، ملزم نے 2 شادیاں کی ہیں پہلی بیوی سے5 بچے ہیں جبکہ مقتولہ شبنم بھارت کے شہر احمد آباد کی رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں