
اس حوالے سے رابطہ کرنے پر مسلم لیگ (ن ) کے سینئر رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے ایکسپریس کو بتایا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے جائز تحفظات کو وفاقی حکومت تک پہنچا دیا ہے، وزیراعظم نوازشریف ان کی شکایات اور تحفظات کا جائزہ لیں گے۔
جس کے بعد قانون اور آئین کے تقاضوںکو مدنظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم کے مسائل کو حل کیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومتی حلقوں کے مطابق ایم کیو ایم اور وفاقی حکومت کے درمیان آئندہ چند روز میں باضابطہ رابطے کا امکان ہے جس کے بعد وفاقی حکومت اور متحدہ کا پارلیمانی وفد ملاقات کرے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔