مقبوضہ کشمیر بھارت نے پھر بدامنی کا ذمے دار پاکستان کو ٹھہرا دیا

پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی پھیلانے اور کشمیری عوام کو تشدد پراکسانے کے لیے نئے حربوں کا استعمال کررہا ہے،وزیرخزانہ


INP August 22, 2016
پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی پھیلانے اور کشمیری عوام کو تشدد پراکسانے کے لیے نئے حربوں کا استعمال کررہا ہے،وزیرخزانہ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدامنی کی صورتحال کا ذمے دار ایک بار پھر پاکستان کو قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف پراکسی وار شروع کر رکھی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ بھارتی وزیرخزانہ نے کہا کہ بھارت کی وحدت کو چیلنج کیا جارہا ہے اس کے پیچھے ملوث عناصر کوشکست دینے کی ضرورت ہے جب کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بدامنی پھیلانے اور کشمیری عوام کو تشدد پر اکسانے کے لیے نئے حربوں کا استعمال کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سلامتی پرکسی بھی قیمت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ پاکستان نے ایک بارپھربھارت کے خلاف جنگ شروع کردی ہے ۔

ارون جیٹلی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کومشترکہ طورپراس جارحیت کے خلاف لڑنا چاہیے، یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے، 1947 اور 1965 کی جنگیں ہارنے کے بعد پاکستان نے بھارت میں دراندازی شروع کردی اور دہشت گردوں کو بھیجنے لگا، شروع میں بھارت کو اس صورتحال پر قابو پانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس پرقابو پالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں