ترکی کا بھارت سے فتح اللہ گولن کے اداروں کیخلاف کارروائی کامطالبہ

فتح اللہ گولن کی تنظیم دہشتگرد ہے جس نے بھارت میں قدم جما لیے ہیں،وزیرخارجہ


INP August 22, 2016
فتح اللہ گولن کی تنظیم دہشتگرد ہے جس نے بھارت میں قدم جما لیے ہیں،وزیرخارجہ۔ فوٹو:فائل

ترک وزیرخارجہ میوت چاوش اوگلو نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کے دوران فتح اللہ گولن کے اداروں کیخلا ف کاروائی کامطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق ترک وزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ فتح اللہ گولن کی تنظیم دہشتگرد ہے جس نے بھارت میں قدم جما لیے ہیں، یہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک ہے جو پوری دنیا میں موجود ہے ، بھارت انھیں اپنے ملک سے دور رکھنے کیلیے فوری اقدامات کرے۔ ہمیں سشما سوراج کی طرف سے جو فوری حمایت ملی وہ قابل تعریف ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سوراپ نے کہا کہ ترکی کے خدشات کے حوالے سے حساس ہیں اور بھارتی سیکیورٹی ایجنسیاں گولن سے منسلک غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کوبند کرنے کے لیے انقرہ کے مطالبے پرغورکررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں