ریو اولمپکس شاندار آتش بازی کے ساتھ اختتام پزیر امریکا 107 میڈلز کے ساتھ سر فہرست

چین 70 تمغوں کے ساتھ دوسرے جب کہ برطانیہ 67 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔


ویب ڈیسک August 22, 2016
بھارت کے حصے میں 2 جب کہ پاکستان کے حصے میں ایک بھی میڈل نہ آیا۔ فوٹو: فائل

بزاریل میں سجا اولمپکس میلا اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گیا، اختتامی تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور 2020 میں ہونے والے اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے سپرد کردیا گیا۔

برازیل میں جاری ریو اولمپکس گیمز رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ اختتام پزیر ہو گئے، اختتامی تقریب میں تمام ملکوں کے کھلاڑی اور آفیشلز اپنے اپنے جھنڈے لے کر میدان میں آئے تو شائقین نے سب کو خوب داد دی، فنکاروں نے بھی شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو جھومنے پر مجبور کردیا۔ آخر میں 2020 میں ہونے والے اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے حوالے کیا گیا اور پھر اولمپکس مشعل بجھائی دی گئی۔



اولمپکس مقابلوں میں206 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس نے حصہ لیا، اولمپکس مقابلے 16 روز برازیل کے 33 مقامات پر جاری رہے۔ کھیلوں کے آخری روز بھی امریکا نے سونے کے 3 تمغے حاصل کئے جب کہ روس نے بھی دو تمغوں کے ساتھ ریو اولمپکس کو یادگار بنایا، آخری روز برازیل کے حصے میں بھی ایک طلائی تمغہ آیا۔



پوائنٹس ٹیبل پر امریکا 121 میڈلز کے ساتھ سر فہرست رہا جب کہ دوسرے نمبر پر چین اور تیسرا نمبر برطانیہ کا رہا۔ امریکا نے سونے کے 46، چاندی کے 37 اور کانسی کے 38 میڈلز حاصل کئے جب کہ چین نے سونے 26 سونے، 18 چاندی اور 26 کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ برطانیہ نے سونے کے 27، چاندی کے 23 اور کانسی کے 17 میڈلز اپنے نام کئے۔



جاپان 19 گولڈ اور مجموعی طور پر 56 تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جب کہ یوکرین، پولینڈ، بیلیجم، سربیا، سویڈن، جنوبی افریقا اور ڈنمارک کے حصے میں سونے کے دو دو تمغے آئے۔ اس کے علاوہ بھارت کے حصے میں ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ آیا جب کہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی اولمپکس میڈلز حاصل نہ کر سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں