فیصل آباد میں 500 روپے کے لیے بڑے بھائی نے 2 چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی

بڑے بھائی نے دو بھائیوں کو جلانے کے بعد خود کو بھی آگ لگادی


ویب ڈیسک August 22, 2016
بڑے بھائی نے عمر اور ابو بکر کو آگ لگا کر خود کو بھی آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی، پولیس : فوٹو ؛فائل

قاسم آباد میں 500 روپے کے لین دین کے تنازعے پر تلخ کلامی کے بعد بڑے بھائی نے 2 بھائیوں کو آگ لگانے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی بھی کوشش کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے قاسم آباد میں صرف 500 روپے کے لین دین کے تنازعے پر بڑے بھائی نے اپنے 2 سگے چھوٹے بھائیوں کو آگ لگا دی اور بعد میں خود بھی آگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق تینوں بھائیوں میں پانچ سو روپے کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد بڑے بھائی نے عمر اور ابو بکر کو آگ لگا کر خود کو بھی آگ لگا کر خود کشی کی کوشش کی, تینوں بھائیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجبکہ تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

دوسری جانب آگ سے جھلس جانے والے عمرنے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ بڑے بھائی نے ہمیں آگ نہیں لگائی بلکہ ہم اپنے بھائی کو بچاتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا مکمل تفتیش کے بعد ہی واضح ہوگا کہ جھلسنے والے افراد کو جان بوجھ کر آگ میں دھکیلا گیا یا متاثرین اتفاقی طور پر جھلس گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں