سانحہ بابری مسجد کو 20سال ہوگئے آج بھی ملزم آزاد

ایودھیا میں6دسمبر 1992کوہندوئوں نے تاریخی بابری مسجد کو مسمارکر دیا تھا،49 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔


Express Desk December 05, 2012
ایودھیا میں6دسمبر 1992کوہندوئوں نے تاریخی بابری مسجد کو مسمارکر دیا تھا،49 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

KARACHI: ایودھیا میں6دسمبر 1992کوہندوئوں نے تاریخی بابری مسجد کو مسمارکر دیا تھا،49 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔

جوگزشتہ 20 برسوں سے قانونی دائو پیچ اور عدالتوں کی پیچیدگیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔ اس دوران10 ملزمان اور 50 گواہ مرچکے ہیں۔ اتفاق سے سپریم کورٹ میں اس معاملے کی اگلی سماعت چھ دسمبر کو ہی ہونا ہے۔ بابری مسجد کو منہدم کرنے کی سازش، مارپیٹ اور ڈکیتی کے اصل ملزم اڈوانی، اشوک سنگھل اور کلیان سنگھ ہیں،اڈوانی سمیت 8نامزدملزموں کے علاوہ جج نے جن دیگر 13 افراد کوشامل کیا تھا۔

ان میں ریاست کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ اورشیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے شامل ہیں جن کا حال ہی میں انتقال ہوا۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ونود کمار سنگھ نے 19 ستمبر 2003 کو اڈوانی کو بری کردیا لیکن ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ اڈوانی کو بری کرنا ٹھیک نہیں۔ مقدمہ چلنے کے بعد ناکافی ثبوت کے فقدان کی وجہ سے ملزم چھوٹ جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں