وزیراعلیٰ سندھ کی ایم کیو ایم رہنماؤں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو رہنماؤں سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل بھی کی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے خواجہ اظہارالحسن اور کنور نوید جمیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ رہنماؤں کو گزشتہ 6 روز سے کراچی پریس کلب کے باہر جاری بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: وفاق نے متحدہ کے تحفظات دورکرنے کیلیے گرین سگنل دے دیا
وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور وہ کراچی آپریشن کی ذمہ داریاں بھی سنبھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحفظات کے خاتمے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے دوسری ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔