کالا باغ ڈیم کے حامی چیئرمین واپڈا ظفر محمود ’’ذاتی وجوہات‘‘ پر مستعفی

کام کے دوران وزیر اعظم کی مسلسل حمایت پر ان کا شکر گزار ہوں ، ظفر محمود


ویب ڈیسک August 22, 2016
کالا باغ ڈیم کی مہم کے حوالے سے ظفر محمود پر دباؤ تھا ،ذرائع

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں مہم چلانے والے چیئرمین واپڈا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم انہوں نے اپنے استعفے میں عہدہ چھوڑنے کی وجہ ذاتی قرار دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ظفر محمود نے اپنے استعفے میں ملک کے اہم ترین ادارے کی سربراہی چھوڑنے کی وجوہات ذاتی مسائل کو قرار دیا ہے۔

ظفر محمود نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چئیرمین واپڈا کی تقرری تک عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ وہ اپنی ذمہ ادریوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کی مکمل حمایت پر ان کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ ظفر محمود نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے باقاعدہ مہم شروع کررکھی تھی جس پر پیپلز پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر جماعتوں کی جانب سے شدید اعتراضات کئے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں