سی این جی کے گیس ٹیرف کو انڈسٹری کے مساوی کیا جائے ذیلی کمیٹی

1000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیاں پٹرول یا ڈیزل پر منتقل کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے ۔


Numainda Express December 05, 2012
1000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیاں پٹرول یا ڈیزل پر منتقل کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے سی این جی کے لیے گیس ٹیرف کو انڈسٹری کے برابر کرنے اور سی این جی سیکٹر پر ٹیکسز میں کمی کی سفارش کردی ہے۔

جبکہ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ذیلی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی صورت میں گیس کی قیمت میں ساڑھے13 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کے3 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے منٹس جاری کیے گئے ہیں جس میں بتایا گیا کہ کمیٹی نے سی این جی کے لیے گیس ٹیرف کو انڈسٹری کے برابر کرنے کی سفارش کی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی سفارش کی ہے کہ سی این جی سیکٹر پر عائد ٹیکسوں پر بھی نظر ثانی کی جائے۔ منٹس آف میٹنگ کے مطابق ذیلی کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ وزارت پٹرولیم 1000 سی سی تک کی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے پالیسی گائیڈ لائن تیارکرسکتی ہے تاہم 1000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کے مالکان کو گاڑیاں پٹرول یا ڈیزل پر منتقل کرنے کے لیے کچھ وقت دیا جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں