چین نے سرحدی علاقے میں میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا

بھارت کی جانب سے پہاڑی جنگی محاذ والے علاقے میں میزائل نصب کرنے سے سرحدی علاقے کا امن خراب ہو سکتا ہے، چین


ویب ڈیسک August 22, 2016
میزائل نصب کرنے پر بھارت کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، پیپلز لبریشن آرمی۔ فوٹو: فائل

SHABQADAR/ LANDI KOTAL/ MIRANSHAH/ MARDAN: چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے ریاست اروناچل پردیش میں براہموس کروز میزائل نصب کرنے پر بھارت کو خبردار کردیا ہے۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے حکام کی جانب سے جاری بیان میں بھارت کو خبردار کیا گیا ہے کہ ارونا چل پردیش میں میزائل نصب کرنے سے منفی تاثر پیدا ہو گا اور بھارت کو چین کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس سے سرحدی علاقے کا امن خراب اور کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔ پی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سپر سانک میزائل نصب کرنے سے نئی دلی کی دفاعی ضروریات بڑھ جائیں گی اور چین کے ماتحت علاقوں تبت اور ینان کے لئے خطرہ بڑھ جائے گا۔

پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت کی جانب سے میزائل نصب کرنے کے پیچھے تصادم کی پالیسی کارفرما ہے، بھارت سرحدی علاقوں پر میزائل نصب کر کے چین کو ڈرا کر سرحدی علاقے میں اپنی برتری دکھانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ارونا چل پردیش کی حکومت نے بھارتی فوج کو پہاڑی جنگی محاذ پر جدید ترین براہموس کروز میزائل نصب کرنے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں