کم وزن کے بچوں میں شرح اموات بڑھ رہی ہےماہرین

بھارت اور چین میں ایسے مسائل سب زیادہ دیکھنے میں آرہے ہیں،ڈبلیو ایچ او


ایکسپریس July 24, 2012
پاکستان میں کم وزن کے پیدا ہونے والے ایک ہزار بچوں میں سے 74 مرجاتے ہیں۔فوٹو: آئی این پی

BERLIN: قبل ازوقت پیدا ہونے والے بچوںکومستقبل میںصحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کم وزن کے بچوں میں شرح اموات بڑھ رہی ہے،ایک رپورٹ میںبتایا گیا ہے،دنیا بھر میں ہر سال15 ملین بچوں کی پیدائش قبل از وقت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کا وزن بھی کم ہوتا ہے اورکم وزن والے بچوںکی ذہنی نشوونما بھی متا ثر ہوتی ہے،

پاکستان میں 22سے 25 فیصد بچے کم وزن کے پیدا ہوتے ہیں اور کم وزن کے پیدا ہونے والے ایک ہزار بچوں میں 74 مرجاتے ہیں،ماہر اطفال اقبال میمن کے مطابق جتنے کم وزن کے بچے پیدا ہوتے ہیں اتنی ہی شرح اموات بڑھ جاتی ہے،عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ قبل ازوقت پیدا ہونے والے ان بچوں میں ایک ملین سے زائد بچے یا تو پیدائش کے فورا بعد ہی مرجاتے ہیں

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں