کراچی میں حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا ڈی جی رینجرز

لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، میجر جنرل بلال اکبر

لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، میجر جنرل بلال اکبر، فوٹو؛ فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیوایم کارکنان کا اے آروائی نیوز کے دفتر پر دھاوا

کراچی کی کشیدہ صورتحال پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے اورلا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پرحملہ کرنے والوں اور اس کا حکم دینے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ڈی جی رینجرز کو فون

ڈی جی رینجرزکا کہنا تھا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جن لوگوں نے تشدد کیا سب کی شناخت کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے کاروبار کھلا رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہرشہری کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ شرپسندی پر اکسانے والوں اور پاکستان سے متعلق باتیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں نجی ٹی وی چینلز کے گھیراؤ کا اعلان کیا اور اس دوران پولیس اور ایم کیو ایم کارکنان میں شدید جھڑپیں ہوئی جس میں فائرنگ سے 3 افراد کے زخمی ہوئے جب کہ پولیس موبائل سمیت 2 موٹرسائیکلوں کو بھی آگ لگادی گئی۔

Load Next Story