عالمی اردو کانفرنس کے انعقاد کیلیے وسائل فراہم کیے جائینگے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

بیرون ملک اور پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والے ادیبوں،دانشوروں اورشاعروں کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیاجائےگا,محمد حسین.


Staff Reporter December 05, 2012
بیرون ملک اور پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والے ادیبوں،دانشوروں اورشاعروں کےاعزازمیں عشائیہ بھی دیاجائےگا,محمد حسین. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے کہا کہ کراچی میں جمعرات سے شروع ہونے والی چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کے انعقاد اور اردو زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لیے تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے اور آرٹس کونسل کے ساتھ مکمل تعاون اور اشتراک کیا جائے گا۔

بیرون ملک اور پاکستان کے دیگر شہروں سے آنے والے ادیبوں، دانشوروں اور شاعروں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا جبکہ کراچی میں آنے والے دانشوروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔

یہ بات انھوں نے منگل کو آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے عالمی اردو کانفرنس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ کانفرنس 6 دسمبر سے 9 دسمبر تک منعقد ہوگی جس میں بھارت اور پاکستان کے دیگر شہروں سمیت کراچی،لاہور، ملتان، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ادیب و شاعر شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں