زیرالتوا 2 لاکھ پاسپورٹس فوری جاری کرنے کاحکم

مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر لاکھوں شہری تاحال اپنے پاسپورٹوں کے انتظار میں ہیں۔


Iftikhar Chohadary December 05, 2012
مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر لاکھوں شہری تاحال اپنے پاسپورٹوں کے انتظار میں ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیرداخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے ڈی جی پاسپورٹس کوملک بھرکے شہریوں کے کئی ماہ سے التواء میں پڑے دولاکھ سے زائد پاسپورٹس فوری جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

وزیر داخلہ اس حوالے سے وزارت خزانہ سے پہلے ہی 59کروڑ70 لاکھ روپے کے روکے گئے فنڈزجاری کراچکے ہیں جبکہ ڈی جی پاسپورٹس کی جانب سے 312 ملازمین کی بھرتی کی سفارش پربھی عملدرآمدکی ہدایت کی گئی۔

5

ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ وزیر داخلہ کوبتایا گیا تھا کہ کراچی ،لاہور،اسلام آباد،پشاور،کوئٹہ ،اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف دیگرشہروںمیں اس وقت دولاکھ سے زائد پاسپورٹس کئی ماہ سے شہریوں کوجاری نہیں ہوسکے جسکی دو بڑی وجوہات ہیں۔ ان میں وزارت خزانہ کی جانب سے فنڈزجاری نہ ہونا اورشعبہ پاسپورٹس میں ملازمین کمی شامل ہیں۔

پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان نے بھی پاسپورٹ کاپیوں کے اجراکی تعدادمیں کمی کر کے 5 ہزار ماہانہ کردی ہے اورتیس نومبرکی ڈیڈلائن دی تھی کہ پرنٹنگ کارپوریشن کے اس وقت 37 کروڑروپے محکمہ پاسپورٹس کے ذمہ واجب الادا ہیں اس پروزیرداخلہ نے وزارت خزانہ سے فنڈزجاری کرائے اور پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فوری ادائیگی اور عام لوگوں کو پاسپورٹس کے بروقت اجراء کویقینی بنانے کاحکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |