’’پاکستان مردہ باد‘‘ کا نعرہ نہیں لگاسکتی ارم عظیم فاروقی کا ایم کیوایم چھوڑنے کا اعلان

میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے، یہ ہم سے پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگواسکتے۔ ارم عظیم فاروقی


ویب ڈیسک August 22, 2016
میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے، یہ ہم سے پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگواسکتے۔ ارم عظیم فاروقی، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے ایم کیوایم کے قائد کے بیان پر پارٹی چھوڑنے اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھے 3 ماہ سے معطل کیا ہوا تھا اور کہا جارہا تھا کہ میں کوئی اور پارٹی جوائن کررہی ہوں حالانکہ میں نے مصطفیٰ کمال کوصرف بھائی کہا تھا جس کی مجھے سزا دی جارہی تھی۔

ارم عظیم فاروقی نے کہا کہ آج میں نے دیکھا کہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگے لیکن میرے لیے پاکستان زندہ باد ہے، یہ ہم سے پاکستان مردہ باد کے نعرے نہیں لگواسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں