شاماسکول پرمارٹرگولاگرنے سے ٹیچراور8 طلبہ جاں بحق

دمشق میں صحافی قتل،نیٹونے شامی سرحدپرمیزائل نصب کرنے کی ترک درخواست منظورکرلی.


AFP December 05, 2012
دمشق میں صحافی قتل،نیٹونے شامی سرحدپرمیزائل نصب کرنے کی ترک درخواست منظورکرلی. فوٹو: رائٹرز

شام میں دارالحکومت سے 20 کلومیٹردورگاؤں میں منگل کے روزایک سکول پر مارٹر گولا گرنے سے ٹیچراور8 طالب علم جاں بحق، 20 افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری ٹی وی نے باغیوں کواس حملے کا ذمہ دار قرار دیاہے۔دائرالزورمیں باغیوں نے ایک اورگاؤں سرکاری فوج سے چھین لیا،لڑائی میں چارباغی اورگیارہ سرکاری فوجی مارے گئے۔سرکاری فوج نے دمشق سے باغیوں کودوررکھنے کیلیے غوطہ اوردیگرعلاقوں پربمباری جاری رکھی۔دمشق میں حکومت کے حامی ایک صحافی ناجی اسدکوقتل کردیاگیا۔

8

ادھرنیٹونے شامی سرحدپرپیٹریاٹ میزائل نصب کرنے کی ترکی کی درخواست قبول کرلی ہے۔فرانس نے کہاہے کہ اگرشامی حکومت نے کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے تواس کا سخت ردعمل ہوگا۔شامی دفترخارجہ کے ترجمان مقدیسی جوملک چھوڑکرلندن چلے گئے ہیں کے گھرکونذرآتش کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں