قوم مذہبی قوتوں کی تقسیم مسترد کردے گی فضل الرحمن

مبینہ طالبان اور ایم کیوایم آپس میں نمٹیں ہمیں بیچ میں نہ لائیں، عشایے میں گفتگو.

فوٹو ایکسپریس

KARACHI:
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مذہبی قوتوں کو تقسیم کرنے والے عناصرکو قوم مسترد کرے گی۔

جو اس سے الگ رہے گا وہ اپنے کازکوخود نقصان پہنچائے گا عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے۔




ایک آدھ مہینہ آگے پیچھے ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایم کیوایم اور مبینہ طالبان ایک دوسرے کے حوالے سے جو کہہ رہے ہیں خود ہی نمٹ لیں ہمیں بیچ میں نہ لائیں۔ن خیالات کا اظہار انھوں نے جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ اویس نورانی کی جانب سے اپنے اعزاز میں بیت الرضوان کلفٹن میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story