پنجاب کالونیعمارت پر چھاپہاعلیٰ نسل کے33 باز برآمد

نجاب کالونی میں ایک عمارت پر چھاپہ مارکر اعلیٰ نسل کے33باز برآمد کر کے8افراد کو حراست میں لے لیا۔

پنجاب کالونی سے ضبط کیے جانے والے بیش قیمت باز وائلڈ لائف کی تحویل میں۔ فوٹو: ایکسپریس

SWABI:
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پنجاب کالونی میں ایک عمارت پر چھاپہ مارکر اعلیٰ نسل کے33باز برآمد کر کے8افراد کو حراست میں لے لیا۔


برآمد ہونے والے بازوں کی عالمی قیمت2کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے پرندوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کر رہے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن چوہدری حمید اﷲ نے اطلاع پر چھاپہ مارا تھا۔

ملزمان نے فیلکن ہائوس میں نصف درجن سے زائد فلیٹ لیے ہوئے اس بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے کہ فلیٹ ملزمان کی ملکیت ہیں یا انھوں نے کرائے پر لیے ہیں، انھوں نے بتایا کہ زیر حراست ملزمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان ، کوئٹہ اور ملک کے دیگر علاقوں سے ہے۔
Load Next Story