واٹربورڈ نے 17 ارب کی لاگت سےSIII منصوبے کی تیاریاں مکمل کرلیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں سے خارج ہونے والا سیوریج کا55کروڑ گیلن پانی ٹریمنٹ کے بعد سمندر برد کیا جائے گا.

کراچی کے مختلف علاقوں میں سے خارج ہونے والا سیوریج کا 55کروڑ گیلن پانی ٹریمنٹ کے بعد سمندر برد کیا جائے گا، فوٹو: فائل

PESHAWAR:
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے17ارب کی لاگت سے نکاسی آب کے عظیم منصوبے گریٹر کراچیS-IIIکے آغاز کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دیدی۔


اس سلسلے میں انگلینڈ کی مشہور کنسلٹنسی فرمM/S Wsatkinsکی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے، اس منصوبے کے تحت کراچی کے مختلف علاقوں میں سے خارج ہونے والا سیوریج کا55کروڑ گیلن پانی ٹریمنٹ کے بعد سمندر برد کیا جائے گا، تو قع ہے کہ صدرآصف علی زرداری اس منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ میں رکھیں گے، یہ بات کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ایک اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ کے علاوہ واٹر بورڈ کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی جس میں S-IIIمنصوبے کے آغاز کے لیے ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ کراچی میںٹریمنٹ کے بغیر سیوریج کے پانی کو سمندر میں ڈالنے کے باعث آبی حیات کو خطرات لاحق تھے جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کا اندیشہ تھا۔
Load Next Story