بینکنگ سیکٹرمیں خریداری حصص مارکیٹ بڑی مندی سے بچ گئی

کاروبار386 کمپنیوں تک محدود رہا ،163 کے بھاؤ میں اضافہ، 205 کے دام کم اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔


Business Reporter August 23, 2016
کاروبار386 کمپنیوں تک محدود رہا ،163 کے بھاؤ میں اضافہ، 205 کے دام کم اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں انسٹی ٹیوشنزکی بڑھتی ہوئی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پیر کو اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل قائم رہا جس سے سرمایہ کاروں کے 14 ارب29 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر42.78 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے سبب مقامی آئل سیکٹر میں فروخت کے دباؤ اور دیگر آئٹموں میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ایک موقع پر مندی کی شدت 245 پوائنٹس تک جاپہنچی لیکن کاروبار کے وسط میں بعض بینکنگ اسٹاکس میں خریداری نے مندی کی شدت کم کی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 41.14 پوائنٹس کمی سے 39457.95، کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس1.10 پوائنٹس کی کمی سے 18539.75 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس6.31 پوائنٹس کے اضافے سے 22572.54، کے ایم آئی30 انڈیکس23.15 پوائنٹس اضافے سے 69080.10 ہوگیا، کاروباری حجم 15 فیصد کم رہا اور18 کروڑ62 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار386 کمپنیوں تک محدود رہا ،163 کے بھاؤ میں اضافہ، 205 کے دام کم اور18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں