مینز میراتھن ریس میں آوارہ کتا بھی اردن کے ایتھلیٹ سے آگے نکل گیا

32 سالہ ابودریس آرمی میں سارجنٹ ہیں مگر انھوں نے میراتھن میں مقررہ فاصلہ انتہائی سست رفتاری سے طے کیا۔


AFP August 23, 2016
32 سالہ ابودریس آرمی میں سارجنٹ ہیں مگر انھوں نے میراتھن میں مقررہ فاصلہ انتہائی سست رفتاری سے طے کیا۔ فوٹو: فائل

اولمپک مینز میراتھن ریس میں ایک آوارہ کتا بھی اردن کے ایتھلیٹ مثقال ابو دریس سے آگے نکل گیا، 32 سالہ ابودریس آرمی میں سارجنٹ ہیں مگر انھوں نے میراتھن میں مقررہ فاصلہ انتہائی سست رفتاری سے طے کیا۔

وہ 140 ویں نمبر پر رہے، وہ کینیا کے گولڈ میڈلسٹ ایلوئیڈ کپ چوگے سے پورے 37 منٹ بعد فنش لائن پر پہنچے، ریس کے دوران کہیں سے ایک کالا آوارہ کتا گھومتا ہوا آیا اور ان کے ساتھ دوڑنے لگا، شائقین نے اس کتے کیلیے زوردار تالیاں بجائیں جس نے ابودریس کو پیچھے چھوڑ دیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ریس میں ان سے آگے جاپان کے ایک کامیڈین کونیکی تاکیزکی بھاگ رہے تھے جنھوں نے کمبوڈیا کی جانب سے اس دوڑ میں حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔