یورینیم افزودگی کی صلاحیت حاصل کرلیایٹم بم نہیں بنائینگے ایران

پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں سی آئی اے ملوث ہے، بروجردی کاسیمینار سے خطاب.


News Agencies/Numainda Express December 05, 2012
پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں سی آئی اے ملوث ہے، بروجردی کاسیمینار سے خطاب. فوٹو: فائل

ایرانی مجلس شوریٰ کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اور خارجہ امورکے سربراہ علائو الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن جوہری مقاصد کے لیے اورعالمی قوانین کے مطابق ہے۔

جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا' یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہماری دفاعی حکمت عملی میں ایٹم بم کی کوئی گنجائش نہیں' ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے دوران بحفاظت اتارے گئے امریکی ڈرون کی ریورس ٹیکنالوجی سے ایران جلد اپنا ڈرون طیارہ بنانے میں کامیاب ہوجائے گا۔

11

شیعہ سنی اختلافات اسلامی تعلیمات سے انحراف اور امریکی و برطانوی سازشوں کا نتیجہ ہیں' پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات میں سی آئی اے ملوث ہے۔ وہ منگل کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کے سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

سیمینار سے کمیٹی کے چیئرمین سینیٹرمشاہد حسین سیداور دیگرنے بھی خطاب کیا۔ ایران کی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین علائو الدین بروجردی نے کہا کہ ایران میں قائد اور اقبال کو محترم ترین شخصیات کا درجہ دیا جاتا ہے ہمارے وفد کو پاکستان آکر کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوئی پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے۔ ایران اور پاکستان کے لیے مواقع اور خطرات یکساں ہیں پاکستان و ایران کو مل کر امریکا کے توسیع پسندانہ عزائم کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں