بھارت کا کنٹرول لائن پراسرائیلی ریڈارسسٹم لگانے کا فیصلہ
سیکیورٹی ایڈوائرزر اجیت ڈوول نے اسرائیلی ریڈار سسٹم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔
ISLAMABAD:
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نقل و حرکت پر نظر رکھنے کیلیے اسرائیلی ریڈار سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، افسران کی ایک ٹیم عنقریب اسرائیل کا دورہ کرے گی۔
بھارت کے ایک اعلیٰ سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ دورے کے دوران بھارتی فوجی افسر اس سسٹم کے آپریشن کی بھی ٹریننگ حاصل کریں گے، ان میں موجود حساس سنسر سے کسی بھی موسم اور وقت میں ان کی نقل و حرکت کا پتہ چل سکتا ہے اور ان کے سگنلز کی مانیٹرنگ کیلیے ایک کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کرتا رہے گا، اس سے مبینہ دراندازی پر قابو پانے میں کافی مدد مل سکتی ہے، سیکیورٹی ایڈوائرزر اجیت ڈوول نے اسرائیلی ریڈار سسٹم کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔